28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:9
گورنر سندھ نے کے ای ایس سی حکام کو طلب کرلیا
آج نیوز - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہرقائد میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ گورنر سندھ نے شہر میں بجلی کی صورت حال، کے ای ایس سی کو گیس اور فرنس آئل کی فراہمی اور دیگر معاملات پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی، پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو کل گورنر ہاؤس طلب کرلیا۔