تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:37

انٹربینک: ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

آج نیوز - روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح چھیاسی روپے انہترپیسے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی طلب میں اضافے پر روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں مزید نو پیسے کمی دیکھی گئی۔ جس سے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح چھیاسی روپے انہتر پیسے پر پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی تیل کی قیمت میں اضافے سے انٹربینک میں ہفتہ وار درآمدی ادائیگی بل بھی بڑھ گیا ہے۔ آئندہ دنوں میں روپے پر مزید دباوٴ دیکھا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.