تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

وزیر داخلہ سندھ کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ

آج نیوز - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کراچی میں قیام امن کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں، ان کا کہنا ہے کہ صرف ایکشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ محبت سے امن قائم کریں گے۔منظور وسان نے کراچی میں قیام امن سیاسی رابطے شروع کر دیئے، وزیر داخلہ نے نائن زیرو میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہرمیں روزانہ دس سے بارہ افراد قتل کیے جارہے ہیں۔ صورت حال ایک علاقے میں بہتر ہوتی ہے تو دوسرے علاقے میں خراب ہوجاتی ہے۔ کوشش ہے کہ پیار محبت سے امن قائم ہوجائے ورنہ وہ فقیر ہیں اور فقیر کو جلال بھی آسکتا ہے۔منظور وسان نے مزید کہا ہے کہ امن کے لیے وہ سنی تحریک اور جعفریہ الائنس سمیت تمام جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ نتائج جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ وہ شہر میں قیام امن کا دعویٰ تو نہیں کرتے مگر نو جولائی کو منصب سنبھالنے کے بعد انھوں نے کے ای ایس سی اورکٹی پہاڑی سمیت متعدد مسائل حل کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.