تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:46

کراچی :ٹارگٹ کلنگ ،دس قتل،رینجرز کا گشت

آج نیوز - وزیر داخلہ رحمان ملک، پولیس اور رینجرز سمیت سب بے بس،کراچی میں قتل وغارتگری اور پْر تشدد کے واقعات جاری ہیں۔ مزید دس افراد قتل کردیئے گئے۔ مختلف علاقوں میں رینجرز کے گشت میں اضافہ کردیا گیا۔ اورنگی ٹاوٴن میں گھر گھر تلاشی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک کے سب سے بڑے شہر اورتجارتی مرکز میں دو روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اڑتیس ہو گئی۔
ڈبل سواری پر پابندی، ایف سی کی تعیناتی، رینجرز کے اضافی اختیارات اور رحمان ملک کی موجودگی بھی کراچی میں امن قائم نہ کرسکی۔ ماری پور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رحیم داد نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب فائرنگ سے نیازخان ہلاک ہوا۔ تیسر ٹاون میں موٹر سائیکل سوار حبیب الرحمن کو قتل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاون بلاک ایل میں ایدھی سینٹر کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ لانڈھی نمبر چھ میں اٹھائیس سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد شدہ لاش ملی ہے۔ گولیمار چورنگی کے قریب کار سے بوری بند لاش ملی ہے۔ سرجانی ٹاون عبداللہ گوٹھ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.