3 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:24
لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو بلوں کی ادائیگی روک دینگے، صنعتکار
آج نیوز - کراچی کے آٹھ صنعتی زونز کی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو بلوں کی ادائیگی روک دیں گے، حکومت سندھ صنعتی علاقوں میں امن و امان کی خراب صورتحال کا نوٹس لے۔ کراچی پریس کلب میں سائٹ، کاٹی، لانڈھی، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، سائیٹ سپر ہائی وے،پورٹ قاسم اور لسبیلہ انڈسٹری اسٹیٹ کے نمائندوں نے کے ای ایس سی کی جانب سے صنعتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر پریس کانفرنس کی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر انڈسٹری زون میں لوڈشیڈنگ کی گئی تو بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش سے برآمدای اہداف پورے نہیں ہو پا رہے۔ صنعتوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے یومیہ اربوں روپے کا پیداواری نقصان ہورہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کے ای ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صنعتکاروں کا نمائندہ بھی شامل کیا جائے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیر کے روز سائیٹ سپر ہائی وے پر ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جلاؤ گھیراؤ کا حکومت نوٹس لے اور سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹری زون میں فوری طور پر تھانہ بنانے کا حکم دیا جائے۔