3 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:1
لاہور:وارڈنز نے ٹریفک میں پھنسے افراد کو روزہ افطار کرایا
آج نیوز - لاہور میں وارڈنز نے حکومت پنجاب کی طرف سے ٹریفک میں پھنسے افراد کو روزہ افطار کرایا۔پنجاب حکومت نے افطاری کے وقت شاہراہوں پر مسافروں کو روزہ افطار کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور سامان کی تقسیم کے لئے وارڈنز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ بدھ کے روز شہر میں مختلف چوراہوں پر ٹریفک پھنسی رہی، ان مقامات پر وارڈنز نے لوگوں کو افطاری کا سامان مہیا کیا، جس پر روزہ دار بڑے خوش دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز ہے اور وہ لوگوں کی بہتری کے لئے سوچتی ہے۔