تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:53

دورہ زمبابوے:قومی کرکٹ ٹیم کی سات رکنی مینجمنٹ کااعلان

آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی سات رکنی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے مینجر نوید اکرم چیمہ ہونگے۔ چیف کوچ وقار یونس کو برقرار رکھا گیا ہے۔ معاون کوچ عاقب جاوید اور اسٹنٹ مینجر شاہد اسلم کی جگہ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد کوسکیورٹی اور اسسٹنٹ مینجر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم فزیو،محمد صبور ٹرینر، عمر فاروق ویڈیو اینالسٹ اور اختر علی مساجر ہونگے۔ مینجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ دورے کے دوران ٹیم میں اتحاد و یگانگت قائم رکھنے اور بورڈ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.