تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:50

افغانستان سے انسانی اسمگلرز کی قید سے پاکستانیوں کی وطن آمد

آج نیوز - افغانستان میں انسانی اسمگلرز کی قید سے رہا ہونے والے پندرہ پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ برطانیہ اسمگل کیے جانے والے اکیس پاکستانیوں کو ایجنٹس نے قتل کردیا۔ مزید سولہ افراد اب بھی افغانستان میں انسانی اسمگلرز کی قید میں ہیں۔ اٹھارہ روز پہلے ایجنٹ کے جھانسے میں آکر افغانستان اسمگل کیے جانے والے افراد جیسے ہی اپنے وطن پہنچے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں ملے۔ ان افراد کو چند روز پہلے ملازمت کا جھانسہ دے کر افغانستان اسمگل کردیا گیا تھا۔ سماجی کارکن صارم برنی نے لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں اب بھی بہت سے پاکستانی قید ہیں جنھیں رہا کروانے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔ صارم برنی نے کہا کہ چند دن پہلے اکیس پاکستانیوں کوبرطانیہ بھیجنے کا جھانسہ دیا گیا اور ان سے پیسے بٹورے گئے۔ ایجنٹس نے انھیں برطانیہ پہنچانے کے بجائے ایران میں قتل کردیا ہے۔ جن کی لاشوں کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان افراد کا تعلق بہاولپور، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.