تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:38

کراچی میں حالات بہتر ہیں ،رحمان ملک

آج نیوز - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں حالات بہتر ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں سے پولیس ، رینجرز اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیم تفتیش کرے گی۔کراچی میں نیشنل کرائسسز منیجمنٹ میں وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہر میں قیام امن کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، قائم مقام ڈی جی رینجرزسندھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور اللہ نہ کرے پھر کراچی کو کسی کی نظر لگے۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں سے مشترکہ تفتیش ہوگی تاکہ ضمانت نہ ہوسکے۔ پولیس ، رینجرز اور ایف آئی اے کی مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کراچی کے حالات پر نظر رکھے گی۔ رحمان ملک نے کہا کہ خورشید شاہ اور بابراعوان کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ رکھنے والے سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے کسی تیسری قوت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.