تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:57

قومی اسمبلی: متحدہ نے 500 جرائم پیشہ افرد کی فہرست پیش کردی

آج نیوز - ایم کیو ایم نے پانچ سو جرائم پیشہ افرد کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے پانچ سو جرائم پیشہ افراد کی فہرست ایوان میں پیش کی۔ کراچی کی صورت حال پر ایوان میں بحث کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے۔ اگر دہشت گردوں اور مافیا کے خلاف دیانتداری سے کارروائی کی جائے تو تین دن میں کراچی میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے حالات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.