6 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:53
افغانستان: نیٹو ہیلی کاپٹر تباہ، اکتیس امریکی فوجی ہلاک
آج نیوز - افغانستان میں نیٹوہیلی کاپٹرپرحملہ میں امریکی اسپیشل فورسزکے اکتیس اہلکاراورسات افغان فوجی مارے گئے۔ طالبان نے ہیلی کاپٹرمارگرانے کی ذمے داری قبول کرلی۔افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاء نے جہاں فوجیوں کی سرگرمیوں پرمنفی اثرات مرتب کیے ہیں وہیں طالبان نسبتاً زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ نیٹوہیلی کاپٹرپرتازہ حملہ دس سالہ افغان جنگ میں خطرناک حملوں میں سے ایک تھا،جس میں امریکا کے انتہائی تربیت یافتہ اسپیشل فورسزکے اکتیس اہلکارمارے گئے،ساتھ ہی نئے افغانستان کی سیکورٹی کا عزم کیے سات افغان فوجی بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ افغان وزیرفاع ظاہر اعظمی نے واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔کابل کے صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو ہیلی کاپٹرصوبہ میدان وردک کے وسطی علاقے میں تباہ کیا گیا۔ صدرحامد کرزئی نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت پرامریکی صدربراک اوباماسے اظہار افسوس کیا ہے۔ طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹرچینوک ماگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹوہیلی کاپٹرکی تباہی نے افغان جنگ میں اتحادیوں کے انخلاء اورافغان آرمی کو سیکورٹی کی منتقلی پرکئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔