7 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34
مزید صوبوں کے قیام کیلئے نیشنل کمیٹی بنائی جائے، شہباز
آج نیوز - وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے صوبے پنجاب کی نہیں بلکہ پاکستان کی بنیاد پر بنائے جانے چاہیں، ملک میں مزید صوبوں کے قیام کیلئے چاروں صوبوں پر مشتمل ایک نیشنل کمیٹی بنائی جائے۔ لندن کے نجی دورے سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر مییڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے انتظامی اور سیاسی بنیاد کے دائرہ کار میں رہ کر ایک نیشنل کمیٹی بنائی جائے جس میں چاروں صوبوں کے نمائندے موجود ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی اور حیدرآباد میں پیپلز پارٹی سے کیا چاہتی ہے یہ اس پر چھوڑا جائے، مگر روشنیوں کے شہر کو نظر لگ گئی ہے حکومت سمیت تمام جماعتوں کو امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب عوام کے وسائل کی لوٹ مار جاری ہے،اور وہ اپنی جان اور مال کی پروا کئے بغیر وفاقی حکومت کی اس لوٹ مار اور غبن کو نہ صرف بے نقاب کرینگے بلکہ اس کے خلاف قوم کو متحرک بھی کریں گے۔