7 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:24
اوگرا نے سی این جی اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
آج نیوز - اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری نافذ العمل ہوگا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گیس کی قیمت میں تیرہ عشاریہ پانچ پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت تریسٹھ روپے گیارہ پیسے فی کلو گرام ہوگی۔ خیبر پختونخواہ اور پوٹھوہار ریجن میں سی این جی کی نئی قیمت چھیاسٹھ روپے بیالیس پیسے فی کلو گرام ہوگی۔ دوسری جانب ایل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن اور سوئی نادرن نے حکومت سے گیس چوری کی شکایت کی تھی، تاہم یہ چوری روکنے کی بجائے حکومت نے اس کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، جو انتہائی غیر منصفانہ ہے۔