تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:6

اعلیٰ فوجی قیادت کاکراچی کی صورتحال پراظہارتشویش

آج نیوز - کورکمانڈرز کانفرنس نے کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔کورکمانڈرز کا ایک سو اکتالیسواں اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوا۔ شرکاء نے کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ شرکاء نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور اس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے حالیہ اقدامات سے صورتحال بہتر ہوگی۔ کانفرنس کو کرم اور مومند ایجنسیوں میں جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.