تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:13

افضل گروکیلئے سزائے موت پرعملدرآمد کی تجویزبھارتی صدرکوارسال

آج نیوز - بھارت کی وزارت برائے داخلہ امورنے پارلیمنٹ پر حملے کے ملزم افضل گروکیلئے سزائے موت پرعملدرآمد کی تجویز صدرپراتھیبا پاٹیل کوبھجوادی۔ دوہزار ایک میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا جس کے واحد ملزم افضل گروکی رحم کی درخواست کا مسئلہ طویل عرصہ سے التوا کا شکارتھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آج بھارتی وزارت داخلہ نے افضل گرو کیلئے سزائے موت کی حمایت کرتے ہوئے سزارپرعملدرآمد کیلئے صدرپراتھیبا پاٹیل کوتجویز بھجوادی ہے۔ وزارت داخلہ نے دس صفحات پر مشتمل تجویزمیں تمام عدالتی اورتحقیقاتی تفصیلات کا اندراج کیا ہے۔ افضل گرو کی رحم کی درخواست صدرپراتھیبا پاٹیل کے پاس ہے،جس پرآخری فیصلہ ایوان صدرسے آئے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے افضل گرو کیلئے وزارت داخلہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.