تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:38

برطانیہ :تین پاکستانی فسادات کی نذر

آج نیوز - برطانیہ کے شہر برمنگھم میں تین پاکستانی فسادات کی نذرہوگئے،،،اکیس سالہ ہارون جہاں کے والد طارق جہاں نے کہا ہے کہ انہوں نے بیٹے کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن لمحہ بھر کی تاخیر نے ان کے ہاتھ خون سے بھردئیے۔ لندن فسادات سے اٹھنے والی آگ نے برمنگھم میں تین پاکستانیوں کو موت کے منہ میں جھونک دیا،،یہ تینوں نوجوان میرپورآزاد کشمیرسے تعلق رکھتے تھے۔ جاں بحق ہونے والے اکیس سالہ ہارون جہاں کے والد طارق جہاں کہتے ہیں کہ وہ اس وقت قریب ہی کھڑے تھے جب نامعلوم کارنے ان کے بیٹے سمیت تین نوجوانوں کو کچل دیا،انہوں نے بتایا کہ جب وہ بیٹے کی مدد کیلئے دوڑے تولمحہ بھر کی دیر ہوچکی تھی،جب وہ بیٹے تک پہنچے تووہ خون میں نہاچکا تھا۔عینی شاہد کبیر خان عیسٰی خیل کا کہنا ہے کہ جس وقت کارتیزرفتاری سے آئی تینوں نوجوان فٹ پاتھ پرکھڑے دیگر لوگوں کے ہمراہ علاقے کی حفاظت کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.