تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:58

سندھ:بارش، مختلف حادثات میں اکیس افراد جاں بحق

آج نیوز - سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ بچوں سمیت اکیس افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔میرپورخاص سمیت زیریں سندھ میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلادھار بارش سے میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت زیریں سندھ میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ ڈگری میں چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق اور بائیس افراد زخمی ہو گئے۔ ٹنڈو جان محمد میں چھت کرنے سے آٹھ ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔ نوکوٹ سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایل بی او ڈی نالے میں ڈوب کر پچیس سالہ جاوید ہلاک ہو گیا۔ میرپورخاص کے علاقوں اور کاروباری مراکز میں تین سے چار فٹ پانی کھڑا ہے۔ عوام نے پانی کی عدم نکاسی پر ضلعی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بارش کی بوندیں پڑتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میرپورخاص سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.