11 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:22
سونے کی فی تولہ قیمت ستاون ہزار آٹھ سو روپے پر پہنچ گئی
آج نیوز - ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت ستاون ہزار آٹھ سو روپے پر پہنچ گئی، دس گرام سونا انچاس ہزار پانچ سو روپے سے تجاوزکر گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی فروخت لیکن کموڈیٹی میں خریداری کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی میں محفوظ سرمایہ کاری کے باعث خریداری نمایاں ہے۔ لندن مارکیٹ میں کل اب تک قیمت اٹھائیس ڈالر اضافے سے ایک ہزار سات سو پچاسی ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی دس گرام اور تولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، دس گرام سونا سات سو اکہتر روپے اضافے سے بلند ترین سطح انچاس ہزار پانچ سو بیالیس روپے کا ہوگیا۔ فی تولہ سونا نو سو روپے مہنگا ہو کر ستاون ہزار آٹھ سو روپے کی بلندی پر پہنچ گیا۔