تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:18

قیام امن کیلئے فیصلہ کن اقدامات کررہے ہیں،کیمرون

آج نیوز - برطانوی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن اوردیگرشہروں میں ہنگامہ آرائی کی نوعیت سیاسی ہے نہ یہ کوئی احتجاج تھا۔ ہنگامہ آرائی کرنے والے چورہیں۔ بیس کروڑپاؤنڈ سے زائد مالی نقصان پہنچایا۔ڈیوڈ کیمرون نے یہ بات برطانیہ میں شدید ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑ پر بلائے جانے والے پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ ہنگامہ آرائی پرقابو پانے کیلئے فوج استعمال کرسکتے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہنگامہ آرائیوں کا محرک سیاسی نہیں ہے،نہ ہی اسے احتجاج کہا جائے،برطانیہ کونقصان پہنچانے والے یہ سب لوگ چورہیں۔ہنگامہ آرائی میں اب تک کے نقصان کا تخمینہ بیس کروڑ پاؤنڈ لگایا گیا ہے،ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ لندن میں پولیس ی تعداد تین گنا بڑھاکرسولہ ہزار کردی گئی ہے جوہفتہ تک تعینات رہے گی۔ انہوں نے اقلیتوں کوبھی خبردارکیاکہ جوبھی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ اولمپکس دوہزاربارہ سے پہلے برطانیہ کا تشخص بحال کرنا ہوگا۔برطانیہ میں گرفتار نوجوانوں پرالزامات کی سماعت کیلئے عدالتیں چوبیس گھنٹے کام کررہی ہیں،ہنگامہ آرائی کے دوران سوشل نیٹورکنگ سسٹم جام کیا جاسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.