تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:23

نیا صوبہ تشکیل دینے کے مطالبے پر اراکین پنجاب اسمبلی گتھم گتھا

آج نیوز - پنجاب کے جنوبی اضلاع پر مشتمل نیا صوبہ تشکیل دینے کے مطالبے پر اراکین پنجاب اسمبلی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے جبکہ پیپلز پارٹی نے اگلے ماہ سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جنوبی پنجاب، تھل اور بحالی صوبہ بہاولپور سے متعلق قراردادیں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اراکین کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور پسماندہ علاقوں کو فنڈز کی عدم دستیابی پر ایک ایسی بحث کا آغاز ہوا جسے روکنے کے لئے آخر کار پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی فوزیہ بہرام کو ہی غیر محتاط رویہ اپنا ناپڑا۔نور حیدر نیازی کی طرف سے پیپلز پارٹی کو غدار اور کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار ٹھہرانے پر اراکین ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی آواز کو اب دبایا نہیں جا سکتا۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت کومنصفانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے نئے صوبے کے مطالبے پر دفاعی حکمت عملی کا مظاہرہ کرنے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی حکومت میگا کرپشن چھپانے کے لئے نئے صوبے کا شوشا چھوڑ رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے اراکین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک اور صوبے کا قیام کسی سیاسی جماعت کی خواہش پر نہیں بلکہ عوامی و انتظامی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.