12 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:39
مون سون کی بارش ،عوام میں خوشی کی لہر
آج نیوز - مون سون کی پہلی بارش کو کراچی کے عوام نے خوش آمدید کہا ہے۔ بارش کے ترسے عوام نے موقع غنیمت جانا اور ساحل سمندر تفریح کی غرض سے پہنچ گئے۔کراچی کے حالات سے تنگ یہ شہری مون سون کی پہلی بارش سے لطف اندوز ہونے ساحل سمندر پہنچے ہیں۔ بدامنی اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان یہ لوگ شاید خوشی کا کوئی لمحہ ضائع کرنے کو تیار نہیں۔کراچی میں کل رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔دن میں بھی رات کا سماء ہے۔ بارش کے باعث آج اسکولوں اور دفاتر میں حاضری معمول سے کم ہے۔ ہلکی بارش کی وجہ سے سڑکوں پرپانی بھی جمع نہیں۔ جس پر اہل کراچی نے سکون کا سانس لیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہوا ہے۔ مٹھی میں تین سو بیس سے زائد ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ دو روز کے دوران کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔