تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:33

ملکی پہلا سیارہ خلا میں بھیج دیا گیا

آج نیوز - پاکستان نے اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ون آر خلاء میں چھوڑ دیا۔جو کامیابی کے ساتھ مدار تک پہنچ گیا ہے۔پاک سیٹ ون آر ،پندرہ برس تک خلا میں رہے گا۔پاکستان نے یہ سیارہ چین کے تعاون سے خلا میں بھیجا ہے جو پاکستان کے خلائی پروگرام سال دوہزار چالیس کا حصہ ہے۔پاک سیٹ ون آر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجکر سترہ منٹ پر چین سے خلا میں بھیجا گیا۔اس موقع پرسیکریٹری دفاع سید اطہرعلی،سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر،لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.