12 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:41
افغانستان :پانچ امریکی فوجی ہلاک
آج نیوز - جنوبی افغانستان میں گھریلو ساختہ بم کے دھماکے میں پانچ امریکی فوجی مارے گئے۔انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنٹ فورس نے پانچ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی صدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجی قافلے کو طالبان مزاحمت کاروں نے دھماکے کا نشانہ بنایا۔ کارروائی میں گھریلو ساختہ بم استعمال کیا گیا۔ پینٹاگون نے بھی دھماکے میں مارے جانے والے فوجیوں کے امریکی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق رواں سال افغانستان میں مارے جانے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد تین سو ستاسی ہوگئی ہے۔ ان میں بڑی تعداد امریکیوں کی ہے۔