تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:28

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق

آج نیوز - کراچی میں رات بارہ بجے کے بعد فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔گلشن معمار میں فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص جاں بحق ہوا۔ گلشن اقبال میں فائرنگ سے پینتالیس سالہ شخص جاں بحق ہوا سرسید ٹاؤن یوپی موڑ میں بی اماں پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اسٹیڈیم روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی جس سے محمد صالح نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واقعہ میں شعیب، فروغ اقبال اور انزیب خان غوری زخمی ہوئے۔ جنھیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فروغ اقبال کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.