12 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:44
ن لیگ اور ہم خیال لیگی دھڑوں کے اتحاد میں ملکر آگے بڑھنے پر متفق
آج نیوز - مسلم لیگ ن اور ہم خیال نے لیگی دھڑوں کے اتحاد اور مستقبل میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کر لیا، اسحاق ڈار کہتے ہیں قومی مسائل پر یکجا موقف اختیار کر یں گے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرت ہوئے۔ مذاکرات مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار،ا قبال ظفرجھگڑا اور سردار مہتاب شریک ہوئے۔ ہم خیال کی طرف سے سلیم سیف اللہ، غفار قریشی اورہمایوں اختر موجود تھے۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال میں اگے بڑھنے اور لیگی دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں اسحق ڈار نے کہا کہ ملک کے قومی مسائل پر دونوں جماعتیں یکساں موقف اپنائیں گی اور اتحاد بنانے کا مقصد قومی معاملات حل کرنا ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ دونوں جماعتیں مل کر چلیں گی، مسلم لیگ ہم خیال کے صدر سلیم سیف اللہ نے اس موقع پر کہا کہ دونوں گروپ اپویشن میں مل کر چلنا چاہتے ہیں اور ذاتی خواہش ہے کہ مسلم لیگوں کا اتحاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مسئلے کے بجائے پاکستان کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔