تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:56

پشاور: یونیورسٹی کیمپس میں پولیس پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق

آج نیوز - پشاور کے یونیورسٹی کیمپس میں نامعلوم افراد کی پولیس نفری پر فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کو طبی معائنے کے لئے اسپتال لائے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے تین اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.