12 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:16
امن و امان کا قیام صوبائی حکومتوں کا معاملہ ہے، رحمان ملک
آج نیوز - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومتوں کا معاملہ ہے، کراچی معاشی مرکز ہے جسے دہشت گرد غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ وفاق کا کام پالیسی بنانا اور مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن تنقید ہے، جمہوریت میں بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جاتا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مشرقی بارڈر کی صورتحال کو کراچی کی صورتحال سے الگ نہیں کر سکتے، کراچی معاشی مرکز ہے جسے دہشت گرد غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ الزامات کی سیاست کو ختم کر کے ہی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف موثر کارروائی کی ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا۔ پنجاب میں دو ہزار نو۔دس کے دوران گیارہ ہزار افراد قتل ہوئے۔