تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:0

سرفراز شاہ قتل کیس: رینجرز اہلکار شاہد کو پھانسی، دیگر کو عمر قید کی سزا

آج نیوز - کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، رینجرز اہلکار شاہد ظفر کو پھانسی جبکہ دیگر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی، وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ ہم فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سرفراز شاہ کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رینجرز اہلکار شاہد ظفر کو پھانسی اور دیگر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرموں پر دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مجرموں میں شاہد ظفر، محمد افضل، منٹھار علی، لیاقت، بہار الرحمان، محمد طارق اور افسر خان شامل ہیں۔ سرفراز شاہ کو آٹھ جون کو کلفٹن کے بے نظیر پارک میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے دس جون کو سرفراز شاہ کے قتل کا از خود نوٹس لیا تھا۔ کیس کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں اٹھارہ جون کو پیش کیا گیا۔ انتیس جون کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔نو اگست کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز شاہ کے قتل سے رینجرز کا کوئی تعلق نہ تھا، قتل اہلکاروں کا ذافی فعل تھا۔ وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ کو مانتے ہیں، ملزمان کو اپیل کا حق ہے، ہم فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.