تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:42

ملکی تاریخ میں پہلی بار دس گرام سونا پچاس ہزار روپے سے تجاوز

آج نیوز - سونے کی قیمتوں میں اضافے کارجحان زور و شور سے جاری ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار دس گرام سونا پچاس ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی فروخت لیکن کموڈیٹی میں خریداری کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی میں محفوظ سرمایہ کاری کے باعث خریداری میں تیزی ہے۔ لندن میں سونے کی قیمت سولہ ڈالر اضافے سے سترہ سو بانوے ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی دس گرام اور تولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، دس گرام سونا تین سو تینتالیس روپے اضافے سے بلند ترین سطح پچاس ہزار ستاون روپے کا ہو گیا۔ پہلی بار فی تولہ قیمت بھی چار سو روپے بڑھ کر اٹھاون ہزار چار سو روپے کی بلندی پر پہنچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.