تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:3

واجہ کریم داد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گے، رحمان ملک

آج نیوز - وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے واجہ کریم داد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرے گی۔ رحمان ملک نے واجہ کریم داد کے بھائی کو ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا اور انکے قتل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ واجہ کریم داد پیپلز پارٹی کے رہنما تھے، قاتلوں کے بارے میں کچھ واضح شواہد ملے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے ہوم سیکرٹری سے واجہ کریم داد کے قتل کی رپورٹ طلب کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.