تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:16

کراچی: بھتہ خوری کیخلاف اولڈ سٹی ایریا کے تجارتی مراکز بند

آج نیوز - کراچی میں قتل و غارت گری اور بھتہ خوری کے خلاف اولڈ سٹی ایریا کے تجارتی مراکز بند ہیں۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری بدامنی کی صورتحال کے باعث شہر کی چھوٹی بڑی اسی سے زائد مارکیٹیں بند ہیں۔ ان میں کھارا در، میٹھا در،کاغذی مارکیٹ، برتن بازار، چپل بازار، بولٹن مارکیٹ احتجاجا مکمل طور پر بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا میں گزشتہ روزدو تاجروں کے قتل کے خلاف آج دھرنا اور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے کراچی شہر میں جاری بدامنی کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.