تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:24

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے کئی فٹ بلند

آج نیوز - تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے ایک سو چھپن اور منگلا ڈیم میں ایک سو باسٹھ فٹ بلند ہو گئی، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد کم ہونے پر اخراج میں بیس ہزار کیوسک کمی کر دی گئی۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو چونتیس اعشاریہ چار فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ بیالیس ہزار آٹھ سو اور اخراج اسی ہزار کیوسک ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں پانی کی آمد میں تیرہ ہزار کیوسک کمی ہو گئی ہے جس کے بعد پانی کا اخراج بیس ہزار کیوسک کم کر دیا گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو ایک اعشاریہ پانچ فٹ ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد بیس ہزار چھ سو چھیاسٹھ اور اخراج تیرہ ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ پینتالیس ہزار دو سو انتیس اور اخراج ایک لاکھ پینتیس ہزار کیوسک ہے، کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ اڑتیس ہزار دو سو چھیالیس اور اخراج ایک لاکھ تیس ہزار سات سو چھیالیس کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد باون ہزار چھ سو پچپن اور اخراج بتیس ہزار آٹھ سو بتیس کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ پینتیس ہزار ایک سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.