تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:45

بھارت: اترپردیش میں گاندھی کیپ کی مقبولیت میں اضافہ

آج نیوز - سماجی کارکن انا ہزارے کی تحریک کے بعد بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاندھی کیپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔ انا ہزارے کی کرپشن کے خلاف تحریک نے عوام میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نئی دلی کی تہاڑ جیل کے باہرجمع ہے اور انا ہزارے کی رام لیلا گراؤنڈ میں آمد کی منتظر ہیں۔ تحریک ہی کیا اس سے منسوب چیزیں بھی عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک چیز گاندھی کیپ بھی ہے۔ ریاست اتر پردیش میں لوگوں کی بڑی تعداد گاندھی کیپ خرید رہی ہے۔ لوگوں نے انا ہزارے کی تحریک کو آزادی کی تحریک سے مشابہ قرار دیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اب گاندھی کیپ پہن کر انا ہزارے کی حمایت میں کئے گئے مظاہروں میں شریک ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.