20 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:57
چوتھاون ڈے: آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست
آج نیوز - آسٹریلیا نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت لی۔پریمیداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے سود مند ثابت نہ ہوسکا۔ میزبان بیٹسمین آسٹریلوی بالرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکے اور ٹیم ایک سو بتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مہیلا جے وردھنے تریپن رنزبناکر نمایاں رہے۔ بریٹ لی اور دوہرٹی نے چار چار کھلاڑیون کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف اٹھائیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شان مارش نے ستر رنز کی اننگز کھیلی۔