تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:45

شیر افگن نیازی، مشرف کا ساتھ چھوڑ گئے

آج نیوز - سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیرافگن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑیں گے۔میانوالی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر افگن نے بتایا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدارت اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو چکے ہیں اور انہوں نے فیصلے سے سابق صدر پرویز مشرف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں تھے، اس لئے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہو گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑیں گے، اگر جیت کے بعد کسی جماعت نے رابطہ کیا تو شمولیت کے بارے میں غور کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.