21 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
کراچی میں فوج کو طلب کیا گیا تو تیار ہیں، جنرل کیانی
آج نیوز - آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت نے کراچی کے حالات بہتر کرنے کے لیے فوج کو طلب کیا تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ جی ایچ کیو میں یوم دفاع کے سلسلے میں ہونیوالی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل کیانی نے کہا ہے کہ فوج کا کام خدمت انجام دینا ہے۔ کراچی میں رینجرز اور سول آرمڈ فورسز کو موثر طور پر استعمال کرکے حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔رینجرز کی صلاحیتوں کو کم سمجھنا غلط ہو گا۔ جرنل کیانی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور وہاں پر صورت حال کا زیادہ عرصے خراب رہنا مناسب نہیں ہو گا۔ انھوں نے کراچی میں معصوم افراد کو قتل کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔