تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:43

خیبر پختونخواہ : ڈاکٹر تنظیمیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں

آج نیوز - ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پراوینشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹر تنظیمیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں تاہم صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیوں پر موجود ہیں۔ لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی ڈاکٹروں نے ہڑتال کا سلسلہ ختم کردیا ہے اور تمام ڈاکٹرز اسپتالوں میں معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر تنظیموں کے مطابق وہ متحد ہیں اور پنجاب کے ینگ ڈاکٹروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھٹرے ہیں، یوم سیاہ کا مقصد پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ حکومت کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات جلد از جلد پورے کرے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.