7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:15
تربت : ہلاکتوں کے واقعہ پرایف آئی اے سے رپورٹ طلب
آج نیوز - مشیر داخلہ رحمان ملک نے تربت میں ہلاکتوں کے واقعہ پرایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی اورانسانی ا سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کو تین روز میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق تربت میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق گجرات،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے علاقوں سے ہے۔ وزارت داخلہ نے تربت واقعہ سے متعلق بتایا ہے کہ اس راستے سے انسانی اسمگلر گاڑیوں میں لوگوں کو ایران لے جاتے ہیں۔ تربت میں دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی جس میں یہ تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔جبکہ واقعے کے بعد بلوچستان حکومت نے ڈپٹی کمشنر کیچ محمد اسلم ترین کو معطل کرد یا ہے۔صوبائی حکومت نے کمشنر مکران ڈویڑن اسلم جمالی سے واقعہ کی وضاحت طلب بھی کرلی ہے۔ صوبائی حکومت ایڈیشنل کمشنر نصیر آباد فتح محمد بھنگر ڈپٹی کمشنر کیچ تعینات کرکے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔