تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:6

ومبلڈن فائنل میں سچن ٹنڈولکر کی آمد متوقع

آج نیوز - دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنے والے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر بھی ٹینس کے مداح نکلے۔ ومبلڈن ٹینس چیمپئین کے دوران ٹنڈولکر کی موجودگی نے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگادئیے۔لندن میں سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ دنیائے ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو ان ایکشن دیکھنے کے لئے سچن ٹنڈولکر بھی لندن میں موجود ہیں۔ راجر فیڈرر اور ڈوکووچ کے درمیان ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل دیکھنے کے لئے ٹنڈولکر اپنی اہلیہ انجلی کے ہمراہ لندن کے آل انگلینڈ کلب کے رائل باکس میں موجود دکھائی دئیے۔ صرف ٹنڈولکر ہی ٹینس کے دیوانے نہیں بلکہ آسٹریلوی پاپ اسٹار کائل منوگ بھی باکس میں موجود نظر آئیں۔ فیڈرر اور اینڈی مرے کے درمیان اتوار کو ہونے والے فائنل معرکے میں بھی ٹنڈولکر کی آمد کی توقع کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.