7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:9
تربت :جاں بحق اٹھارہ افراد کی لاشوں کی کراچی منتقلی
آج نیوز - تربت میں دہشت گردی کا شکار ہونیوالے اٹھارہ افراد کی لاشیں ائربس کے ذریعے کراچی منتقل کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر کیچ کو معطل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ رات دہشت گردوں نے تربت میں ایران جانیوالی بس کو نشانہ بنایا تھا، یہ افراد غیر قانونی طور پر روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے، واقعہ گوادر سے ایک سو تیس کلو میٹر دور مکران کے ڈسٹرکٹ کیچ میں پیش آیا، لاشوں کو تربت ڈسٹرکٹ اسپتال میں رکھا گیا ہے اور ایدھی ایئرایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائیگا، واقعے کے بعد تربت کے ڈپٹی کمشنر کیچ محمد اسلم ترین کو معطل کرد یا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری نصیر آباد فتح محمد بھنگر کو ڈپٹی کمشنر کیچ تعینات کیا گیا ہے۔