7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:42
صدر زرداری سے شیر ی رحمن کی ملاقات
آج نیوز - صدر آصف علی زرداری سے امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر شیری رحمن نے ملاقات کی ،جس میں پاک امریکہ تعلقات اور نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمن نے امریکی کانگریس کے ارکان اور امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سے ہونی والی ملاقاتوں پر صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیا، صدر زرداری نے امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کی پاک امریکہ تعلقات کو برابری اور باہمی مفادات کی روشنی میں بہتر بنانے اور نیٹو سپلائی روٹ کھولنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاملات کو حل کرنے کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کے بنیادد پر تعلقات کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔