7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:13
سندھ اوپن گالف چیمپیئن شپ،پرویز اختر نے جیت لی
آج نیوز - چودہویں سندھ اوپن گالف چیمپیئن شپ کے دوسرے روز اسلام آباد کے پرویز اختر نے ہول ان ون شارٹ کھیل کرجیت لی۔ کراچی میں ہونے والے ہفتے کا روزمہمان گالفرکے لیے خوش قسمت رہا۔ اسلام آباد کے پرویزاختر نے ہول ان ون میں کاراپنے نام کی۔ پرویزنے تیرہویں ہول پرایک سو ترانوے گزدورشارٹ کھیلا اور بال کو ہول میں ڈال کربارہ لاکھ مالیت کی کارجیتنے کا اعزازحاصل کیا۔ سات روز پہلے لاہورکے دانیال جہانگیر نے بھی سی این ایس چیمپیئن شپ میں ببی چونتیس لاکھ کی جیپ ہول ان ون میں جیتی تھی۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ میں ایس آرسی کے محمد افضل ایک سو پینتیس اسکورکے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسر فہرست ہیں جبکہ اسلام آباد کے شبیراقبال تین پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اورکراچی کے وحید بلوچ چھ پوائنٹس کے فرق سے تیسرے نمبرپرہیں۔