7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:35
ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
آج نیوز - اوپن مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ دو روز میں اسی پیسے سستا ہو کر ایک ماہ کی کم ترین سطح چورانوے روپے ستر پیسے پر آ گیا۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گزشتہ دوروز میں روپے کی قدر میں اسی پیسے اضافہ ہوچکا ہے۔ جس سے ڈالر کم ہو کر چورانوے روپے بیس پیسے میں خریدا اور چورانوے روپے ستر پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے روپے پر دباوٴ میں بدستور کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب دس کروڈ ڈالر وصولی سے بھی روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔