تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:7

اسلام آباد سمیت بالائی و وسطی پنجاب میں بارش کی پیش گوئی

آج نیوز - محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، مالاکنڈ ، ہزارہ، کوہاٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں اکاون ، جہلم اڑتالیس اور راولپنڈی میں چوالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں سینتالیس ، دادو میں پنتالیس اور بنوں میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوب مشرقی سندھ، ڑوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقام پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.