7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:24
گلگت بلتستان :گرمیوں میں برف پگھلنے لگی
آج نیوز - گلگت بلتستان میں بھی گرمیوں سے پہاڑوں پر برف پگھلنے لگی۔ لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام نے نہروں میں ڈبکیاں لگانا شروع کردیں۔چلاس شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بعض افراد نے گرمی سے بچنے کیلئے دریاوٴں اور ندی نالوں کا رخ کرلیا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد دریاوٴں میں نہا کر گرمی سے بچ رہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بھی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ علاقے میں برف کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹھنڈے مشروبات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ مشروبات فروخت کرنے والے بعض افراد پہاڑیوں سے برف لا کر استعمال کر رہے ہیں جو مضر صحت ہے۔ عوام نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔