7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:12
لیبیا :قذافی دور کے خاتمے کے بعد انتخابات جاری
آج نیوز - لیبیا میں کرنل قذافی کے دور کے خاتمے کے بعد پہلے عام انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد انتیس لاکھ ہے۔ مقامی وقت کے مطابق پولنگ صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابات میں فذافی دور کے اعلیٰ حکام کو ووٹ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ طرابلس اور مغرب کی سو، بن غازی کی ساٹھ اور جنوب مغرب کی چالیس نشستوں کے لئے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ عام انتخابات کا نتیجہ سات روز میں جاری کیا جائے گا۔ تین ہزار سات سو کے قریب امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ مسلم بردارز، الوطن، الائنس آف نیشنل فورسز، نیشنل فرنٹ، نیشنل سینٹرسٹ اہم جماعتیں ہیں۔ انتخابات کے بعد اسمبلی تیس روز میں نئی کابینہ کا انتخاب کرے گی۔