تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:44

لندن :دہشت گردی کے شبے میں ایک خاتون زیر حراست

آج نیوز - لندن میں دہشت گردی کے شبے میں ایک خاتون کو زیر حراست لے لیا گیا ۔خاتون کی عمر بائیس سال ہے اور اس کو ساوتھ ایسٹ لندن کے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے ۔پانچ جولائی کو بھی دہشت گردی کے شبے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں بھی ایک خاتون شامل تھی ۔گرفتار شدگان کی عمریں تیس سال سے کم تھیں ۔ان افراد کو دہشت گردی کے ایکٹ دوہزار کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.