8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:0
قوم کو لسانیت چھوڑ کر متحد ہونا پڑے گا ،اقبال ظفر جھگڑا
آج نیوز - مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ ملک بحرانوں سے دو چارہے، قوم کو صوبائیت اور لسانیت کو چھوڑ کر متحد ہونا پڑے گا۔کراچی میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے دفتر کے افتتاح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ہم سونامی پر یقین نہیں رکھتے،لسانیت اور فرقہ واریت کے نام پر ملک میں عدم استحکام پھیلایا جارہاہے۔ماروی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی توہین اور جھگڑے پیپلز پارٹی کا مشن ہیں۔