تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:16

صوبوں سے بجلی کے بقایات وصول کیے جائینگے ،احمد مختار

آج نیوز - پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر احمد مختار نے کہا ہے کہ نجی کمپنیوں اور صوبوں سے بقایا جات ہر صورت میں وصول کریں گے، شہباز شریف بھائی ہیں، جس دن مینار پاکستان خیمہ آفس گیا، وہ احتجاج ختم کر دیں گے۔لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احمد مختار کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیوں اور صوبوں کے ذمے اربوں روپے کے بقایا جات ہیں، جو ہر صورت میں وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین سو تریسٹھ ارب روپے کی چوری رک جائے تو بجلی سستی ہو سکتی ہے، رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا ارادہ ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دس دن کا تیل ذخیرہ کیا گیا ہے تاکہ پاور کمپنیوں کو سپلائی میں آسانی رہے۔چودھری احمد مختار نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بجلی پیدا کرنے کا مکمل اختیار ہے، حکومت وفاق کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو گارنٹی دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ شریف برادران سے انکے ذاتی تعلقات ہیں ، وہ جس دن مینار پاکستان خیمہ آفس گئے، شہباز شریف کا احتجاج ختم کرا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.