8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:48
پشاور :پشتخرہ میں دھماکا ،ایک اہلکار شہید ،ایک زخمی
آج نیوز - پشاورکے علاقے پیشتخرہ میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔پولیس موبائل علاقے میں معمول کے گشت پر تھی جونہی موبائل گاڑی اچینی چوک کے قریب پہنچی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ جس کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ثمین جان شہید جبکہ سب انسپکٹر سیف الملوک ،سپاہی حیدر اور صالح محمد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے زخمیوں کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیاہے۔دھماکے میں پولیس موبائل کوبھی جزوی نقصان پہنچا۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔